Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مصباح نے محمدعامرپراعتراضات کا جواب دیدیا

مصباح نے محمدعامرپراعتراضات کا جواب دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے فاسٹ بولرمحمدعامرکو تواترسے مواقع دینے پر ناقدین کے اعتراضات کا جواب دیدیاہے۔

اپنے تازہ انٹرویومیں محمدعامرکے بارے میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ

’’آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے۔ عامر ایک اچھا بولر ہے اور ایسا نہیں ہے کہ وہ آٹومیٹک ٹیم کا رکن بنتا ہے، ہر بولر کی اہمیت اور ہرکسی کی کارکردگی کو اہمیت دی جاتی ہے، عامر ہر میچ کے بعد پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، نہ صرف کوچ بلکہ اس کے بارے میں پوری مینجمنٹ میں اتفاق ہے کہ وہ محنت کررہااور خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس کو ٹیم میں موقع دیاجاتا ہے‘‘

’’ ایسا نہیں ہے کہ کوئی ایک کھلاڑی فیورٹ ہے، ہم ہر کھلاڑی کو برابر سمجھتے ہیں، جو بھی وکٹ اور کنڈیشن کو بہتر استعمال کرسکتا ہے اس کو ٹیم کا رکن بنایا جاتا ہے۔میری ٹیم کا ہر کھلاڑی میرے لئے بہت اہم ہے، عامر بھی ہمارے لئے اسی طرح ہی اہم ہے، وہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیم کا رکن ہے‘‘

’’ اگر اس کی کارکردگی میں مزید بہتری نہیں آتی یا کوئی بھی کھلاڑی خود کو ٹیم میں ناگزیر سمجھنے کی غلطی کرے گا تو پھر مکی آرتھر کے رہتے ہوئے اس کے لئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ مکی آرتھر وہ کوچ ہے جو ہر کھلاڑی سے بہتر سے بہتر کارکردگی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، ان کی موجودگی میں کوئی بھی لمبی تان کر نہیں سو سکتا‘‘

اپنے تازہ انٹرویومیں مصباح الحق نے خودکواسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈملنے،ریٹائرمنٹ کے پلان،مستقبل کے کھلاڑیوں اور کپتان سمیت دیگر کئی معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔یہ مکمل انٹرویو یکم تا سات جنوری2017ء کے ’’اسپورٹس لنک‘‘ میگزین میں شائع کیا جائے گا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیا نئے عامر میں ’پرانا‘دم خم باقی نہیں رہا؟

دوکھلاڑیوں کے عین برابرکھیلے گئے میچوں میں کارکردگی کے موازنے پرمشتمل انتہائی معلوماتی اور مقبولیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے