Clicky

ہوم / اہم موضوعات / مصباح الحق پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد

مصباح الحق پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد

آئی سی سی نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلواوورریٹ پر پاکستانی کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا40 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ ایک میچ کی پابندی بھی عائد کردی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں سلو اوورریٹ کا خمیازہ پلیئنگ الیون کے ارکان کو 20،20فیصد جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈکے 103رنزکے ہدف کے تعاقب کے دوران اننگزمیں 2اوورزپیچھے رہے۔

اس سے قبل اگست 2016ء میں اوول ٹیسٹ کے دوران بھی مصبا ح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورریٹ کے تناسب سے گیندیں کرانے میں ناکام رہی تھی تاہم اُس وقت فرق نہایت ہی قلیل تھا۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔اس لئے اس پابندی کا پاکستان ٹیم اور مصباح الحق پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

سلواوور-ریٹ پرویسٹ انڈین ٹیم پر جرمانہ عائد

جمیکا ٹیسٹ میں سات وکٹوں کی شکست کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم کو سلواوورریٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے