Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مکی آرتھر پاکستانی کرکٹرزپربرس پڑے

مکی آرتھر پاکستانی کرکٹرزپربرس پڑے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں کی غلطیوں کے باعث ان پر برس پڑے ہیں۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی فیلڈرزکی خراب فیلڈنگ اور کیچ ڈراپ کرنے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر353 رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لیے ایک مشکل ہدف دیا تھا۔

اس میچ میں شکست کے بعد آسٹریلیا نے سیریز میں ناقابلِ شکست 3-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
مکی آرتھر کو ٹیم سے ایک مرتبہ پھر ناقص فیلڈنگ کی شکایت تھی اور وہ اس پر انتہائی برہم ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم آسٹریلیا جیسی ٹیم کا مقابلہ نہیں کر سکتے جب آپ ان کے پانچ اولین بلے بازوں کو اتنے مواقعے مہیا کریں گے‘‘

’’یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔ ہم نے بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس معیار پر پورے نہیں اُترے۔ کیا یہ ہنر کی کمی، رویہ، یا تھکاوٹ ہے ؟‘‘

پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بلے باز شرجیل خان تھے جنھوں نے 47 گیندوں پر 74 رنز بنائے مگر اس سے قبل آسٹریلیا کی اننگز میں انھوں نے دو کیچ چھوڑے تھے۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان کی فتح کے امکان انتہائی کم رہ گئے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آوازیں کسے جانے پر اظہر علی بھڑک اُٹھے

زیر عتاب ون ڈے کپتان نے بڑی مشکل سے اپنے آپ پر قابو پایا اور …

ایک تبصرہ

  1. صرف برسنے سے کچھ نہیں ہوگا _جناب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے