Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیا کے ’بزرگ‘ کرکٹر ٹی 20 ڈیبیو کریں گے

آسٹریلیا کے ’بزرگ‘ کرکٹر ٹی 20 ڈیبیو کریں گے

سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے بگ بیش کے ٹاپ اسکورر اور وکٹ ٹیکر دونوں کو نظر انداز کردیا گیا۔

آسٹریلیا نے رواں ماہ سری لنکا کے ساتھ شیڈول تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میںمائیکل کلنجر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وہ اب 36 برس کی عمر میں ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔ وہ بگ بیش لیگ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین تھے۔

وکٹ کیپر ٹم پائین کو بھی 6 برس بعد قومی ذمہ داری کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اسی طرح فاسٹ بولر جھے رچرڈزسن اور آل رائونڈر ایشٹون ٹرنر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد اب ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

حیران کن طور پر سلیکٹرز نے بگ بیش کے ٹاپ اسکورر بین ڈنک اور ٹاپ وکٹ ٹیکر سین ایبٹ کو نظر انداز کردیا ہے، دونوں نے بالترتیب 364 رنز اور 20 وکٹیں لی تھیں۔

آسٹریلیا کے زیادہ تر فرسٹ چوائس کرکٹرز یہ سیریز نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ اس عرصے میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہوں گے۔ ان میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

منتخب اسکواڈ:
کپتان ایرون فنچ، مائیکل کلنجر، ٹریوس ہیڈ، کرس لین، موسس ہینرکس، ایشٹون ٹرنر، ٹم پائین، جیمز فالکنر، پیٹ کمنز، ایڈم زامپا، اینڈریو ٹے، جھے رچرڈسن اور بلی اسٹین لیک۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے