Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اسٹیون اسمتھ کی جگہ میتھیو ویڈ آسٹریلوی کپتان بن گئے

اسٹیون اسمتھ کی جگہ میتھیو ویڈ آسٹریلوی کپتان بن گئے

کرکٹ آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے بعد دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے وکٹ کیپرمیتھیوہیڈکو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

اسٹیون اسمتھ انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے سبب میتھیوویڈکو آسٹریلوی ٹیم کی قیاد ت کرنے والے 24ویں کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔واضح رہے کہ اس سیریزکیلئے کرکٹ آسٹریلیانے موجودہ نائب کپتان ڈیوڈوارنرکو بھی آرام کرایاہے۔

ڈیوڈوارنرکودورۂ بھارت کیلئے تازہ دم رکھنے کیلئے کیویز کے خلاف سیریز میں آرام دیاگیاہے۔آسٹریلوی ٹیم اگلے ہفتے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ جائے گی ۔اسٹیون اسمتھ کی جگہ برسبین ہیٹ اورکوئنزلینڈکے بلے باز سام ہازلٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیاکے عبوری چیف سلیکٹر ٹریوس جونز نے کہاہے کہ اگرچہ میتھیوویڈکو قائمقام کپتان مقرر کردیاہے لیکن اس کے ساتھ ڈیوڈوارنرکو آرام دینے کے بجائے بطورکپتان نیوزی لینڈ بھیجنے پر بھی غورکررہے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فتح کے قریب ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کو ’دھوکا‘ دے دیا

پہلے ون ڈے میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ 6 رنز سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے