Clicky

ہوم / اہم موضوعات / میٹ رینشا نے 88سال پراناعالمی ریکارڈ توڑدیا

میٹ رینشا نے 88سال پراناعالمی ریکارڈ توڑدیا

آسٹریلیاکے اوپننگ بیٹسمین میٹ رینشا نے 20سال اور 282 دن کی عمرمیں 184رنزکی کھیل کر 21سال سے کم عمرمیں سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل یہ کارنامہ آسٹریلیاہی کے آرچی جیکسن کے نام تھا جنہوں نے یکم فرروی 1929 ء کو ایڈیلیڈکے مقام پر انگلینڈ کے خلاف 164رنزبناکر سرانجام دیاتھا۔واضح رہے کہ اب تک صرف پانچ ہی اوپننگ بیٹسمین 21 سال سے کم عمر میں 150پلس رنزکی اننگزکھیل سکے ہیں جن میں سے تین آسٹریلوی اوپنرز شامل ہیں جن کے علاوہ بھارت کے مادھو اپٹے اوربنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں ۔

ان پانچ بلے بازوں کے بعد پاکستان کے حنیف محمد(142)اور شاہد آفریدی (141) چھٹے اور ساتویں نمبرپر موجودہیں۔

علاوہ ازیں، 184رنز میٹ رینشا کے کیرئیر کی اولین ٹیسٹ سنچری ہے، اس سے قبل اُن کا ہائیسٹ اسکور 71رنز تھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمدعامراَن فٹ ، بیٹنگ نہیں کرسکیں گے

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے