Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیا کو ایک اوردھچکا، قائمقام کپتان بھی اَن فٹ

آسٹریلیا کو ایک اوردھچکا، قائمقام کپتان بھی اَن فٹ

میتھیو ویڈ کمر کی تکلیف کے باعث پہلے میچ میں قیادت ہی نہیں کرپائے، دوسرے میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ کو انجرڈ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل وہ ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

ان کی جگہ چیپل ہیڈلی کے ابتدائی مقابلے میں ایرون فنچ نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی مگر ٹیم صرف 6 رنز سے ہار گئی۔ وکٹ کیپنگ کا فریضہ پیٹر ہینڈز کومب نے انجام دیا۔

میتھیو ویڈ کی جمعرات کو شیڈول دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ ٹیم ڈاکٹر جان آرچرڈ کہتے ہیں کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ میتھیو ویڈ نیپیئر میں شیڈول دوسرے ون ڈے تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ ویڈ کی انجری کی وجہ سے نئے آسٹریلوی کرکٹر سیم ہیزلیٹ کو بھی ڈیبیو کا موقع میسر آیا مگر وہ صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فتح کے قریب ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کو ’دھوکا‘ دے دیا

پہلے ون ڈے میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ 6 رنز سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے