Clicky

ہوم / ممالک / بنگلہ دیش / بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے سری لنکاکے خلاف ٹوئنٹی20سیریزکے پہلے ہی میچ کے دوران مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کی سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 میچوں میں قیادت کرنے والے مشرفی مرتضیٰ نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 02میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے یہ میری آخری ٹی 20 سیریز ہوگی، بی سی بی ، اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 15,16 سال تک مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش کیلئے آج سری لنکن سرزمین کی روایت توڑنےکاموقع

مشرفی مرتضیٰ نے اب تک 52 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور 37.56 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کے فرائض انجام دیئے، جن میں سے 26 میچز میں ان کی ٹیم فاتح رہی۔ وہ بنگلہ دیش آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز میں ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شان ٹیٹ نے تمام طرزکی کرکٹ سے کنارہ کشی کرلی

آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کا 15 سالہ کرکٹ کیرئیر ختم ہو گیاہے جنہوں نے تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے