Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / اہم مقابلے سے قبل مارٹن گپٹل نے کیویز کا ساتھ چھوڑ دیا

اہم مقابلے سے قبل مارٹن گپٹل نے کیویز کا ساتھ چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی کے تیسرے معرکے میں میزبان ٹیم کو اپنے بیٹسمین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

نیوزی لینڈ نے چیپل ہیڈلی ٹرافی کا پہلا مقابلہ جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم دوسرا مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے بعد اب تیسرا میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

سیریز جیتنے کے لئے کیویز کو لازمی فتح درکار جبکہ آسٹریلیا میچ جیت کر نہ صرف سیریز برابر کرلے گا بلکہ چیپل ہیڈلی ٹرافی بھی بدستور اسی کے ہی قبضے میں رہے گی۔

مارٹن گپٹل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل پائیں گے تاہم ان کی تکلیف ڈین برائونلی کے لئے ایک طرح سے خوشی کی خبر بن گئی کیونکہ انہیں 2014 کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔

دوسری جانب ،آسٹریلیا کی قیادت بدستور ایرون فنچ کے ہاتھوں میں ہوگی کیونکہ قائمقام کپتان میتھیو ویڈ بھی کمر پکڑے سیریز میں کھیلے بغیر ہی باہر ہوچکے ہیں، پیٹرہینڈزکومب وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ نوجوان ہیزلیٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع ملے گا جبکہ ایڈم زامپا کو بھی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔ وکٹ سلو رہنے کی توقع ہے، اس وینیو پر باہمی مقابلوں میں نیوزی لینڈ 3 اور آسٹریلیا صرف ایک بار فتح حاصل کرپایا ہے، آسٹریلیا کے ٹاپ 20 آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 4 جبکہ نیوزی لینڈ کا صرف ایک کھلاڑی شامل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیویز ، آسٹریلوی ٹیم سے حساب چکتاکرنے کیلئے بے تاب

نیوزی لینڈ نے اسٹارز سے عاری کینگرو کرکٹ ٹیم کو مزہ چکھانے کے لئے اپنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے