Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / مزید کئی سپراسٹار کرکٹرزپی ایس ایل میں شامل

مزید کئی سپراسٹار کرکٹرزپی ایس ایل میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام 9فروری سے یواے ای میں شروع ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں تیاری کے آخری مراحل میں کئی مزید سپراسٹارکرکٹرز شامل ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل میں گزشتہ ایڈیشن کی ناکام ترین ٹیم لاہورقلندرزنے زخمی ہونے والے آل رائونڈر ڈیوائن براووکی جگہ انگلش اوپنر جیسن روئے کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیاہے۔جیسن روئے ٹوئنٹی20کرکٹ میں چار سنچریاں اور20نصف سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

جیسن روئے ان دنوں بہترین فارم میں ہیں جنہوں نے بھارت کے خلاف حالیہ سیریزکے تینوں ون ڈے میچوں میں73،82اور 65رنزکی ترتیب سے اننگز کھیلی تھیں۔لاہورقلندرزنے اس کے علاوہ نیوزی لینڈکے جیمز فرینکلن اور سری لنکن آل رائونڈر تھیساراپریراکو بھی اسکواڈمیں شامل کرلیاہے۔لاہورقلندرزنے شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیاکے کرس گرین کو اسکواڈمیں شامل کیا ہے۔

پشاورزلمی نے اپنی ٹیم میں بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کی جگہ سری لنکاکے تلکارتنے دلشان اور محمدشہزاد کی جگہ ویسٹ انڈین بلے بازآندرے فلیچرکو اسکواڈمیں شامل کیاہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے نیوزی لینڈکے آف اسپنر ناتھن میکولم اور جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ریلی روسووکو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

پی ایس ایل ٹیموں میں کی گئی تازہ تبدیلیاں:

لاہور قلندرز:

  • ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براووکی جگہ انگلش اوپنر جیسن روئے
  • آسٹریلین پیسر شان ٹیٹ کی جگہ آسٹریلیاکے کرس گرین
  • نیوزی لینڈکے آنٹن ڈیوچ کی جگہ نیوزی لینڈکے جیمز فرینکلن

پشاور زلمی:

  • انگلینڈکے الیکس ہیلز کی جگہ ویسٹ انڈین مارلن سموئلز
  • افغانستان کے محمد شہزاد کی جگہ ویسٹ انڈین آندرے فلیچر
  • بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی جگہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

  • ویسٹ انڈیزکے کارلوس بریتھویٹ کی جگہ انگلینڈکے معین علی
  • ویسٹ انڈین رومن پاول کی جگہ سری لنکاکے تھیسارا پریرا
  • انگلینڈکے ڈیوڈویلے کی جگہ نیوزی لینڈکے ناتھن میکولم
  • افغانستان کے محمد نبی کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے