Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بھارت / بھارتی حکومت کا دھونی کو بڑا ایوارڈ دینے کا فیصلہ

بھارتی حکومت کا دھونی کو بڑا ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کی خدمات کا حکومتی سطح پر اعتراف کیا جائے گا۔

مہندرا سنگھ دھونی کو حکومت نے پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو کھیل میں بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جائے گا۔

مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے ملک کو ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں چیمپئن بنوایا۔ وہ تمام فارمیٹس میں بھارت کے سب سے کامیاب کپتان بھی ہیں۔

دھونی نے اگرچہ ٹیسٹ کے بعد حال ہی میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کپتانی بھی چھوڑ دی ہے مگر محدود اوورز کے دونوں فارمیٹس میں کھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دھونی کو اس سے قبل 2009 میں پدما شری ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ پدما بھوشن بھارت کا تیسرا بڑا سویلین ایوارڈ ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’’دھونی کے جانے سے ہی یووراج سنگھ کی واپسی ہوئی‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ اور مہندراسنگھ دھونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے