Clicky

ہوم / اہم موضوعات / میچ فکسنگ، جنوبی افریقی کرکٹرٹسوبے فوری معطل

میچ فکسنگ، جنوبی افریقی کرکٹرٹسوبے فوری معطل

پاکستان میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں چارکرکٹرزکی معطلی کی گرد ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ ایک اورمعروف انٹرنیشنل کرکٹر مشکوک سرگرمیوں کی بناء پر فوری طورپر کرکٹ سے غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیاگیاہے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر لونوابو ٹسوبے کو فوری طورپر کرکٹ سرگرمیوں سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیاہے۔اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015/16ء کے رام سلم ٹورنامنٹ کے کچھ میچز فکس کرانے کی کوشش کی تھی۔

اگرچہ عوامی سطح پر ٹسوبے پر گزشتہ مار چ سے ہی الزام عائد کیا گیاتھا لیکن وہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو تواتر کے ساتھ نظر اندازکرتے رہے۔دوسرے جنوبی افریقی کرکٹر الوائروپیٹرسن پربھی ایسے ہی الزامات تھے تاہم انہوں نے تحقیقات میں اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون کیاتھا۔بعدازاں اُن پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔اُ ن کے ساتھ دیگر پانچ پلیئرز پربھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ اسکینڈل،سابق کرکٹرزنے بھی منہ کھول دئیے

پاکستان کرکٹ اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اُلجھی ہوئی ہے،ہرزبان پر حالیہ اور ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے