Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ’بیٹ گرپ‘ بھی فکسنگ کیلئے استعمال ہونیکا انکشاف

’بیٹ گرپ‘ بھی فکسنگ کیلئے استعمال ہونیکا انکشاف

فکسنگ اسکینڈل میں آئے روزنئے نئے انکشافات ہورہے ہیں اب بیٹ کی گرپ سے بھی فکسنگ میں مدد لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سٹے بازوں کا آلہ کار بننے والوں کو بدلے میں لاکھوں روپے کا لالچ بھی دیا گیا۔

سٹہ مافیا نے پی ایس ایل سے بڑے پیمانے پر مال بنانے کے لئے کھلاڑیوں کو مختلف ترغیبات دیں جس سے وہ اپنے کیریئر کو دائو پر لگانے کے لئے تیار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بکیز نے مخصوص بیٹسمینوں کو مختلف رنگوں کے بیٹ گرپس دی تھیں اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے بیٹ کے ہینڈل پر یہی گرپ لگا کر بیٹنگ کے لئے میدان میں جائیں تاہم یہ دعویٰ اب تک صرف ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ہی کیا جارہاہے جس سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف رنگ کی گرپس کامقصد یہ تھا کہ سٹہ بازان گرپس کے رنگوں کی وجہ سے پہچان سکیں کہ مذکورہ بیٹسمین ان کے لئے ’کام‘ کررہا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے تک کی آفرز کی گئی تھیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

معطلی جوتے کی نوک پررکھنے والے شرجیل کیخلاف کاروائی کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل اوپنر بیٹسمین شرجیل خان کی گزشتہ روزحیدرآبادکے نیازاسٹیڈیم میں گریڈ2پلیئرزکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے