Clicky

ہوم / اہم موضوعات / تازہ رینکنگ جاری،مصباح الحق اور بابراعظم کی ترقی

تازہ رینکنگ جاری،مصباح الحق اور بابراعظم کی ترقی

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے پلیئرزکی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں دونوں اننگزمیں ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے *99اور*12رنزبنانے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق چھ درجے ترقی پاکر ٹاپ20بلے بازوں میں واپس آگئے ہیں۔

کنگسٹن ٹیسٹ میں 58اور6رنزکی اننگزکھیلنے والے ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز یونس خان اپنی آٹھویں پوزیشن محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔دیگر پاکستانی بلے بازوں میں صرف سرفرازاحمد (ایک درجہ)اور بابراعظم(14درجے) ترقی پانے میں کامیاب رہے جس کی بدولت بابراعظم ٹاپ100 میں شامل ہوتے ہوئے94ویں پوزیشن کے مالک بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرنے *57اور14رنزکی اننگزکا صلہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کی صورت میں پایاہے جس کی بدولت وہ کیریئربیسٹ60ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں۔

پاکستا نی بولرزمیں مین آف دی میچ لیگ اسپنر یاسرشاہ نے ایک درجہ ترقی پاکر15ویں جبکہ 6/44کی کیرئیربیسٹ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمدعامر نے 13درجے آگے بڑھ کر 42ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔

پلیئرزکی مکمل رینکنگ اور اُتارچڑھائو پڑھیں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شکست پرمصباح الحق کا حیران کن تبصرہ

ویسٹ انڈیزکے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز 188رنزکے ہدف کے تعاقب میں81رنزپر آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے