Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

وارنر پہلی بارنمبرون بیٹسمین بن گئے،بابراعظم اور شرجیل کی ترقی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں ڈیوڈ وارنر کو شاندار کارکردگی کاصلہ مل گیا۔

پاکستان کیخلاف پانچ میچز کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے367 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر رینکنگ میں پہلی بار پہلی پوزیشن پرآگئے۔آسٹریلوی اوپنرز نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئر اوربھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیاجو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپرچلے گئے۔

ایڈیلیڈ میں سنچری بنانے والے کینگروز اوپنرٹریوس ہیڈ42 درجے لمبی چھلانگ لگاکر 38 ویں نمبرپرآگئے۔ پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے بابراعظم پانچ درجے چھلانگ لگاکر پہلی بارٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے۔ شرجیل خان35 درجے ترقی کے بعد53 ویں نمبرپرآگئے۔

انگلینڈ کے جیس رائے23 درجے ترقی کے بعد17 ویں، کیردارجادیو57 درجے لمبی چھلانگ لگاکر47ویں نمبرآگئے۔ بولنگ میں مچل اسٹارک 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے۔ جوش ہیزل ووڈ نے کیرئیر بیسٹ 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں۔ محمد عرفان17 ویں اور محمد حفیظ38 ویں نمبرپرموجود ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلی گئی سیریزمیں شریک تمام کھلاڑیوں کی سیریزکے آغاز اور اختتام کا مکمل جائزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں شائع کیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیم میں بڑی تبدیلیاں درکار،فی الحال کسی کا نام نہیں لیتا: انضمام الحق

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے