Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / جنوبی افریقہ کیلئے آج بھار ت کو چوتھے نمبرپردھکیلنے کا موقع

جنوبی افریقہ کیلئے آج بھار ت کو چوتھے نمبرپردھکیلنے کا موقع

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں آج عالمی نمبرون جنوبی افریقہ اور درجہ بندی میں تیسرے نمبرپر موجود بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔یہ میچ کوارٹرفائنل کی حیثیت اختیارکرچکاہے جس میں جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں جبکہ ہارنے والی گھرجائے گی۔

میچ کے آغاز دونوں ٹیموں کے درمیان چار پوائنٹس اور دو درجوںکا فرق ہے تاہم جنوبی افریقہ کے پاس یہ فرق بڑھانے کا موقع موجودہے کیونکہ وہ بھارت کو ہراکراُسے دو پوائنٹس سے محروم کرکے ایک درجہ نیچے پہنچاسکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کو فتح کی صور ت میں ایک پوائنٹ ملے گاجبکہ بھارت دوپوائنٹس گنوانے کے سبب ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر چوتھے نمبرپر چلی جائیگی

دوسری جانب، بھارت آج کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ایک پوائنٹ پاکر آسٹریلیاکی جگہ دوسرے نمبرپر آجائے گا جبکہ جنوبی افریقہ ایک پوائنٹ کی کٹوتی کے باوجود119پوائنٹس کے ساتھ بدستورعالمی نمبرون ہی رہے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے ہر میچ میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز اور ہرمیچ کے نتیجے کے ٹیموں کے رینکنگ پر اثرات کا جائزہ ہفت روزہ میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے