Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / تازہ رینکنگ جاری، بابراعظم نے کیریئربیسٹ پوزیشن حاصل کرلی

تازہ رینکنگ جاری، بابراعظم نے کیریئربیسٹ پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ رینکنگ کردی ہے جس میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم کے علاوہ عمادوسیم اور محمد عامر نے کیریئربیسٹ پوزیشنز حاصل کرلی ہیں جبکہ محمد حفیظ ٹاپ20میں واپس آگئے ہیں۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریزمیں 12،*125اور 16رنزکی ترتیب سے اسکورکرنے والے بابراعظم نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے جو اُن کی کیریئربیسٹ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ ہے۔سیریزمیں88،21اور81 رنزبنانے والے پاکستانی بلے باز محمد حفیظ نے چھ درجے ترقی پاکردوبارہ ٹاپ20 بلے بازوں میں جگہ بنالی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ون ڈے بیٹنگ میں سرفرازاحمد نے تین اورشعیب ملک نے 15 درجے ترقی پاکر بالترتیب 36ویں اور45ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔

پاکستانی آل رائونڈر عمادوسیم نے آٹھ درجے ترقی کرکے کیریئربیسٹ 89ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔محمد حفیظ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں طرزکی رینکنگ میں ترقی کرلی ہے جو اب دس درجے ترقی کرکے 27ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سیریزمیں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی نے 14درجے ترقی کرکے 34ویں جبکہ محمد عامر نے بارہ درجے آگے بڑھ کر 38ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹس،پاکستان کی ترقی کا امکان روشن

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کا ارادہ بدل گیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں ٹاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے