Clicky

ہوم / خبریں / لسیتھ مالنگا کو ڈینگی ہوگیا
Lasith Malinga

لسیتھ مالنگا کو ڈینگی ہوگیا

سری لنکن فاسٹ بولر کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں اب واپسی نہیں ہوگی

سری لنکا کے منفرد بولنگ ایکشن کے حامل لسیتھ مالنگا نے آخری بار مسابقتی کرکٹ میں حصہ گزشتہ برس کے آغاز پر ایشیا کپ کی صورت میں لیا تھا۔اس کے بعد وہ گھنٹے کی تکلیف کی وجہ سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 بھی نہیں کھیل پائے تھے،نہیںسرجری کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا تھا۔

سال کے آخر میں انہوں نے ٹریننگ شروع کی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 20 جنوری سے شروع ہونے والی تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے۔

لیکن اب ڈینگی کے مرض سے دوچار ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی مزید موخر ہوچکی ہے، اب وہ آسٹریلیا کے خلاف فروری میں شیڈول تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں ہی واپس آسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے