Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ٹی ٹوئنٹی :لیستھ مالنگاہیٹ ٹرک کرنیوالے پانچویں بولر بن گئے

ٹی ٹوئنٹی :لیستھ مالنگاہیٹ ٹرک کرنیوالے پانچویں بولر بن گئے

سر ی لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی20میچ کے دوران لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دُنیاکے پانچویں اور سری لنکا کے محض دوسرے بولر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لیستھ مالنگا نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کی اننگزکے 19ویں اوورکی تیسری سے پانچویں گیندوں پر سرانجام دیاجب انہوں نے اوورکی تیسری گیندپر مشفیق الرحیم کو بولڈ کرنے کے بعد کیریئرکا آخری ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کوبولڈکرکے اُن کا آخری میچ خراب کردیا۔

بعدازاں انہوں نے ٹوئنٹی20ڈیبیوکرنے والے مہدی حسن کو ایل بی ڈبلیوکرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ لیستھ مالنگا سے قبل اس فارمیٹ میں صرف چار بولروں کو ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل تھا جن میں آسٹریلیاکے بریٹ لی، نیوزی لینڈکے جیکب اوورم اور ٹم سائوتھی جبکہ سری لنکا کے تھیساراپریرا شامل تھے۔

واضح رہے کہ لیستھ مالنگاکی یہ ہیٹ ٹرک بھی سری لنکا کے کسی کام نہ آئی جو دوسرے ٹوئنٹی20میچ میں45رنز سے شکست کھاکر 1-1 سے برابری پر سیریز کا خاتمہ کرنے پر مجبورہوئی

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم اویوکی پاسداری نہ کرتے ہوئے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے