Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / لاہورقلندرنے چار بہترین پلیئرزڈھونڈلئے

لاہورقلندرنے چار بہترین پلیئرزڈھونڈلئے

پاکستان کرکٹ بورڈکے زیراہتمام کھیلی جانیوالے پی ایس ایل کی فرنچائزڈلاہورقلندرزنے پاکستان کو مزید چار بہترین کرکٹرز دینے کا دعویٰ کیاہے۔

لاہورقلندرزکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے ’کرکٹ اُردو‘کے ایڈیٹراخترعباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایک لاکھ تیرہ ہزار لڑکوں کے ٹرائلز لئے تھے ،آٹھ ڈسٹرکٹ ٹیمیں بنائیں اور ہرڈسٹرکٹ ٹیم میں 16،16پلیئرزشامل کئے۔ بعدازاں انہی کھلاڑیوں میں سے 128پلیئرمنتخب کرکے اُن کا ایک ٹورنامنٹ کرایا۔

لاہور قلندرزکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا ’کرکٹ اُردو‘ کے ایڈیٹر اخترعباسی کو انٹرویو دے رہے ہیں
لاہور قلندرزکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا ’کرکٹ اُردو‘ کے ایڈیٹر اخترعباسی کو انٹرویو دے رہے ہیں

اُس ٹورنامنٹ میں سے ہم نے 30بہترین پلیئرزمنتخب کئے جن کا ہم نے ایک کیمپ لگایا اورپھر اُس کیمپ میں سے 15 پلیئرز منتخب کرکے اُن کو آسٹریلیاکے ٹورپر بھیجااورپھر اُن15میں سے چاربہترین پلیئرزکوہم نے پی ایس ایل کا حصہ بنایا۔

لاہورقلندرزکے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز عاقب جاوید بھی دعویٰ کیاہے کہ اس بار ہمارے تلاش کردہ نئے پلیئرز پی ایس ایل میں سبھی کو حیران کریں گے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے