Clicky

ہوم / پی ایس ایل 2017ء / قلندرز دبئی کی جانب پرواز کرگئے

قلندرز دبئی کی جانب پرواز کرگئے

پاکستان سپر لیگ کی سب سے دلچسپ سائیڈ میدان جنگ میں خمیہ زن ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز قریب آتے ہی فرنچائزز کی تیاریاں وغیرہ بھی عروج پر پہنچ چکی اور سب نے یو اے ای کے لئے رخت سفر باندھنا شروع کردیا ہے۔

تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم اس معاملے میں باقی ٹیموں سے ایک قدم آگے رہی، وہ سب سے پہلے ہی دبئی پہنچ چکی ہے۔ صبح سویرے قلندرز نے لاہور سے دبئی کی جانب پرواز بھری۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے فاسٹ بولر محمد عرفان کے حوالے سے پس و پیش سے کام لیا جارہا تھا تاہم لاہور قلندرز کے احتجاج کے بعد ان کی بھی ٹکٹ کا اہتمام کردیا گیا اور وہ بھی باقی
کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا مگر اس بار کپتان کی تبدیلی سے انہیں قسمت کے بدلنے کا بھی پورا یقین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل محاذ:بھارتی حسینائوں کے دبئی میں ڈیرے

اس بات کا امکان تو پہلے سے ہی تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے