Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / لاہورقلندرزنے چار نئے کرکٹرز ڈھونڈ لئے

لاہورقلندرزنے چار نئے کرکٹرز ڈھونڈ لئے

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزلاہورقلندرزنے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان سے چار نئے کرکٹرز ڈھونڈلئے ہیں جو اس بار پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے جن سے آئوٹ کلاس کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

لاہورقلندرزکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے ’’کرکٹ اُردو‘‘کو دئیے گئے انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہاکہ

’’پہلے ایڈیشن میں ڈرافٹ سسٹم میں ہماری ٹرم پانچویں تھیں جس کے سبب ہرکیٹیگری سے پلیئرز منتخب کرتے وقت سارے اچھے پلیئرز دوسری فرنچائز لے جاتی تھیں اور پیچھے بچ جانے والے پلیئرزاُتنے اچھے نہیں ہوتے تھے جتنے کہ دوسروں کے پاس تھے۔ اس مرتبہ چونکہ ڈرافٹ رولز کے مطابق کھلاڑی چننے کا پہلا اختیارہمارے پاس تھا‘‘

’’اس بار ہم نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا۔جس سے ہم نے چار ایسے پلیئرزتلاش کئے ہیں جو اس سے قبل پی سی بی کے انڈرکوئی بڑاٹورنامنٹ نہیں کھیل رہے تھے،اب انہی چاروں پلیئرز کو اپنی ٹیم میں لیکر جارہے ہیں‘‘

’’ڈھائی ماہ قبل جس بچے کا کوئی مستقبل نہیں تھا جو سڑکوں پر آوارہ پھر رہاتھا،اُسے نہیں معلوم تھا کہ اُسے کدھر جانا ہے۔اُسے ہم نے ایک بہترین پلیٹ فارم دیدیا ہے۔ یہ توہماری کرکٹ اورنوجوانوں کیلئے بہت ہی زبردست اور مثبت چیز ہے‘‘

’’آپ نے دیکھا کہ ہم نے ایک لاکھ تیرہ ہزار بچوں کے ٹرائلز لئے جن میں سے 128لڑکے منتخب کرکے آٹھ ٹیمیں بنائی اور ہرٹیم میں سولہ سولہ پلیئرزشامل کئے۔ جن کا ایک ٹورنامنٹ کرایا،اس ٹورنامنٹ سے ہم نے 30بہترین پلیئرزچنے جن کا ایک کیمپ لگایا‘‘

’’اس کیمپ میں سے ہم نے 15بہترین پلیئرز منتخب کئے اور انہیں ّآسٹریلیا بھیجااور اُن پندرہ سے چار بیسٹ پلیئرزہی ہماری پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔جب ایک بڑا پراسس فالوکر کے یہ لڑکے آسٹریلیا گئے جہاں ٹرائنگولر سیریز سڈنی سکسرزاورتھنڈرزکے ساتھ تھی۔آپ کو معلوم ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ کے اعتبار سے بیسٹ آف دی بیسٹ قوم ہے اور وہاں جاکر لاہورقلندرزکے لڑکوں نے فائنل کھیلاجبکہ سیریزکے چھ میں سے چار میچز جیتے‘‘

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شان ٹیٹ نے تمام طرزکی کرکٹ سے کنارہ کشی کرلی

آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کا 15 سالہ کرکٹ کیرئیر ختم ہو گیاہے جنہوں نے تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے