Clicky

ہوم / اہم موضوعات / جنوبی افریقی ٹیم کودھچکا،2اہم پلیئرزملک ہی چھوڑگئے

جنوبی افریقی ٹیم کودھچکا،2اہم پلیئرزملک ہی چھوڑگئے

نسلی امتیاز کے سبب طویل عرصے کی پابندی برداشت کرنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ کواپنا ٹیلنٹ ایڈجسٹ کرنے میں ہمیشہ ہی مشکلات رہی ہیںجس میں اب نیا اضافہ ہوگیاہے۔

حالیہ دورہ ٔ آسٹریلیاکے ہوبارٹ ٹیسٹ میں 3/41اور 6/77کی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کائل ایبٹ نے جنوبی افریقہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ترک کرکے انگلش کائونٹی ہمپشائرکے ساتھ معائدہ کرلیاہے جس کے بعد چار سال بعد وہ انگلش ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔

کائل ایبٹ نے 2013ء میں پاکستان کے خلاف سینچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں محض29رنزکے عوض سات وکٹیں حاصل کرکے شہرت حاصل کی تھی جو پاکستان کے خلاف دُنیاکے کسی بھی بولرکی ڈیبیو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی ہے۔

ریلی روسوو نے جنوبی افریقہ کیلئے اپنے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار سنچری اسکورکی تھی
ریلی روسوو نے جنوبی افریقہ کیلئے اپنے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار سنچری اسکورکی تھی

کائل ایبٹ کے ساتھ ون ڈے بیٹسمین ریلی روسائو نے بھی جنوبی افریقی ٹیم چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے جس نے آسٹریلیاکے خلاف اپنے آخری ون ڈے میچ میں 122رنزکی شاندار اننگزکھیلنے سمیت سیریزمیں 311رنز بنائے تھے جو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریزمیں کسی بھی جنوبی افریقی بلے باز کے سب سے زیادہ رنزتھے جبکہ وہ ڈیوڈوارنرکے بعد دوسرے ٹاپ اسکورربھی تھے۔

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے حکام پر زوردیاہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے جنوبی افریقہ کے مزید کرکٹرزملک چھوڑنے پرمجبورنہ ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے