Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / کیون پیٹرسن کے بھارت میں پھنس جانے کی جھوٹی افواہیں

کیون پیٹرسن کے بھارت میں پھنس جانے کی جھوٹی افواہیں

غیراعلانیہ پابندی کے شکار انگلینڈکے سابق نامور بلے باز کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے دوران بھارت میں پھنس گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے ’’مدد‘‘کی اپیل کردی ہے۔

یہ Fake news سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جو درحقیقت کسی ویب سائٹ نے بغیر تحقیق کے شائع کردی تھی جس میں کہاگیا کہ سنگل ویزاکی وجہ سے انہیں بھارت سے باہر نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ کیون پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھاہے کہ

’’میری مددکرو،میں نے بھارت جانے کیلئے ملٹی پل انٹری ویزاکی درخواست دی تھی مگر لندن میں انڈین ہائی کمیشن نے مجھے سنگل انٹری ویزا دیدیا ہے۔میں اس ویزے پر واپس نہیں جاسکتا۔مددکرو‘‘

اس خبرکے سوشل میڈیاپر وائر ہوجانے کے بعدمزید افوائیں بھی پھیلیں مگر کرکٹ اُردو کی تحقیقات کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کیون پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے ایسی کوئی ٹوئٹ کی ہی نہیں ہے۔

کیون پیٹرسن کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے