Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / کیشومہاراج نے کیوی بلے بازوں کودن میں تارے دکھادئیے

کیشومہاراج نے کیوی بلے بازوں کودن میں تارے دکھادئیے

جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے ہی روز آٹھ وکٹوںسے کامیابی حاصل کرکے سیریزمیں ایک ،صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

آج(ہفتہ)جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگزکا 349/9 کے اسکورسے آغازکیا تو وہ اپنے اسکورمیں 10رنزکے اضافے کے بعدآخری وکٹ بھی گنوابیٹھی تاہم اس کے ساتھ اُس نے 91رنزکی برتری بھی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈکی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں جنوبی افریقی اسپنر کیشومہاراج کی 6/40کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 64 ویں ہی اوورمیں171رنزبناکرآل آئوٹ ہوگئی جس کے صرف تین بلے باز اپنا انفرادی اسکور ڈبل ڈیجٹ میں داخل کرسکے۔جن میں اوپنر جیت راول نے سب سے زیادہ80، وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ نے29اور نیل بروم نے 20رنزبنائے۔

جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کے ناقابل شکست38رنزکی بدولت 81رنزکا آسان ہدف محض دو وکٹیں کھوکر پوراکرلیا۔ میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی اسپنر کیشومہاراج کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔اب سیریزکا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25مارچ سے ہملٹن میں شروع ہوگا

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے