Clicky

ہوم / ممالک / انگلینڈ / کیدریادھو نے انگلینڈکو’’کدھر‘‘کانہ چھوڑا

کیدریادھو نے انگلینڈکو’’کدھر‘‘کانہ چھوڑا

بھارت کے لئے کیریئرکا 13 ون ڈے کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین کیدریادھوکی دھواں دارسنچری نے بھارت کو 350 رنز کا مشکل ہدف عبورکراکرپہلے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے کامیابی دلادی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ میں 351رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 12ویں اوورمیں63کے مجموعی اسکورپر دونوں اوپنرزکے علاوہ دھونی اور یووراج سنگھ کی وکٹیں گنوابیٹھی تو اُس کیلئے بڑا ہدف عبورکرنا مشکل ہوچکاتھا لیکن اس موقع پر بطورون ڈے کپتان کیریئرکا پہلا میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی نے کیدریادھوکے ساتھ مل کر ڈبل سنچری شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح کی جانب گامزن کردیا۔

ویرات کوہلی آٹھ چوکوں اورپانچ چھکوں کی مددسے 122رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو کیریئرکا محض 13واں ون ڈے میچ کھیلنے والے یادھو نے ہردیک پانڈیاکے ساتھ مل کر اننگزآگے بڑھائی۔اس دوران اُس نے بھارتی تاریخ کی پانچویں تیز ترین سنچری محض65 گیندوں پر مکمل کی۔

بعدازاں 40ویں اوورمیں کیدھریادھو12چوکوں اور چار چھکوں کی مددسے 120رنزکی اننگزکھیل کر میدان بدر ہوئے تو بھارتی ٹیم فتح سے محض 60رنزدُور تھی۔اس موقع پر ہردیک پانڈیانے راویندراجدیجہ اور ایشوین کے ساتھ مل کر 49 ویں اوورکی پہلی گیندپر سات وکٹوں کے نقصان پر اپنی ٹیم کامجموعہ356رنزتک پہنچاکرمطلوبہ ہدف پوراکردیا۔

ہردیک پانڈیا تین چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 37 گیندوں پر*40رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل جیسن روئے کے73،جوئی روٹ کے 78اور بین اسٹوکس کے جارحانہ 62رنزکی بدولت مقررہ اوورزمیں 7/350کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے