Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ایشوین کی جگہ کشمیری نوجوان کی بھارتی ٹیم میں انٹری

ایشوین کی جگہ کشمیری نوجوان کی بھارتی ٹیم میں انٹری

بنگلور میں گرفتار ہونے والے پرویز رسول اس بار ٹیم میں جگہ پکی کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں اپنی اسپن جوڑی روی چندرن ایشون اور رویندرا جڈیجا کو آرام دے دیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پرویز رسول کو ایک بار پھر بھارتی ٹیم میں پائوں جمانے کا موقع مل گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف صرف ایک ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

پرویز رسول کہتے ہیں کہ ’’ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ اس سیریز میں ایشون کو آرام دیا جارہا ہے کیونکہ جب مجھے بی سی سی آئی آفس سے اپنے منتخب ہونے کی کال موصول ہوئی تو میرے ذہن میں پہلی بات ہی یہ آئی کہ مجھے کچھ دن ایشون کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا، میں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتا تھا، میں جموں میں سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف تھا جب مجھے صبح کو کال موصول ہوئی اور میں نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دہلی کی پہلی فلائٹ پکڑنے کے لئے دوڑ لگائی‘‘۔

پرویز رسول موقع ملنے پر ٹیم میں قدم جمانے کے لئے پراعتماد ہیں، اس کے لئے انہوں نے ابھی سے ہی کوچ انیل کمبلے اور ویرات کوہلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کردی ہے۔

دوسرے کشمیری نوجوانوں کی طرح پرویز رسول کو بھی بھارتی ریاستی جبر کا شکار ہونا پڑا تھا جب کرناٹکا کے خلاف ایک انڈر 22 ایونٹ کے دوران مقامی پولیس نے انہیں بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم سے گرفتار کرلیا تھا، ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اپنے اسپورٹس بیگ میں دھماکہ خیز مواد لے آئے ہیں تاہم تلاشی سے انہیں کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا تھا جس پر یہ کیس ختم کرتے ہوئے انہیں باعزت چھوڑ دیا گیا تھا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

انگلینڈنے بالآخر بھارت میں فتح کا منہ دیکھ لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارتی سرزمین پر بالاآخربھارت کے حالیہ دورے میں پہلی فتح کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے