Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / کراچی کنگزنے اپناہائیسٹ ٹوٹل بناڈالا

کراچی کنگزنے اپناہائیسٹ ٹوٹل بناڈالا

پی ایس ایل2میں شارجہ میں کھیلے جارہے 13ویں میچ میں کراچی کنگزنے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 174/4 رنز کامجموعہ حاصل کرلیاہے جو اُس کا جاری ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے بڑااسکور ہے۔

اس میچ سے قبل کراچی کنگزکا حالیہ ٹورنامنٹ میں سب سے بڑامجموعی اسکور 172/8تھا جو اُس نے تین قبل لاہور قلندرز کے خلاف بنایاتھا۔

آج کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے اوپنر بابراعظم کے 38 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 46رنزکی اننگزکے بعد شعیب ملک کی27 گیندوں پر چارچوکوں اور تین چھکوں سے مزین *51رنزکی ناقابل شکست اننگزکی بدولت 174/4رنزکامجموعہ حاصل کیا۔

کرس گیل ایک بار پھر ناکام رہے جو ایک چھکے کی مددسے گیارہ رنز بناسکے جو اُس کا اب تک پی ایس ایل2میں ہائیسٹ اسکورہے۔اس سے قبل وہ صرف ایک بار پھر اپنا اسکورڈبل فیگر ڈیجٹ میں داخل کرسکے تھے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اُس نے 10رنزبنائے تھے۔

کراچی کنگزکے خلاف پشاورزلمی کی جانب سے افتخار احمد نے دو جبکہ شکیب الحسن اور عمران خان جونیئرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شعیب ملک کراچی کنگزکے ٹاپ اسکورربن گئے

پشاورزلمی کے خلاف پی ایس ایل2کے 13ویں میچ کے دوران 27 گیندوں پر 51*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر شعیب ملک کراچی کنگزکے ٹاپ اسکوربلے باز بن گئے جو 13ویں میچ تک پی ایس ایل2کے ٹاپ اسکوررزکی فہرست میں چوتھے نمبرپر تھے۔ جن کے بعد اسی میچ میں46رنزبنانے والے بابراعظم موجود تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے