Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آفریدی کی دھواں داراننگزرائیگاں،کراچی فاتح

آفریدی کی دھواں داراننگزرائیگاں،کراچی فاتح

پاکستان سپرلیگ کے 13ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگزنے پشاورزلمی کو 9رنز سے شکست دیدی، شاہد آفریدی کی 28 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں سے مزین 54رنزکی دھواں دار اننگز رائیگاں گئی۔

کراچی کنگزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل2میں اپنا سب سے بڑامجموعہ ترتیب دیتے ہوئے 174/4رنز بنائے۔175رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز اچھا نہ رہاجو32رنزکے اوپننگ اسٹینڈکے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے کے سبب 12ویں اوورمیں 69/6کی صورتحال سے دوچار ہوگئی۔

اس موقع پر کپتان ڈیرن سامی اور شاہد آفریدی نے دھواں داربیٹنگ کرکے میچ کا جانداربنایا۔شاہد آفریدی نے محمد عامرکو اوورمیں دو چھکے لگاکر اپنی جارحانہ اننگزکا آغازکیا۔بعدازاں 17اوورزکے اختتام پر پشاورزلمی کو آخری18 گیندوں پر 50درکارتھے۔18ویں اوورمیں شاہد آفریدی اور ڈیرن سامی نے سہیل خان کو ایک ایک چھکالگاکر میچ دلچسپ بنایا۔بعدازاں اسی اوورکی پانچویں گیندپر ڈیرن سامی 34رنزبناکر کرس گیل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

19ویں اوورمیں عثمان شنواری کو آفریدی کے چوکے کے بعد وہاب ریاض کی وکٹ ملی جس کی جگہ آنے والے حسن علی نے پہلی گیندپر چھکالگانے کے محض ایک گیندپر چوکالگاکر میچ دلچسپ بنادیا۔اس موقع پر پشاورزلمی کو آخری اوورزمیں 18رنز درکار تھے۔

شاہد آفریدی نے اُسامہ میر کی پہلی گیندپر دورنزاوردوسری ڈاٹ گیند کھیلنے کے بعد تیسری گیندپر چھکالگاکرمطلوبہ ہدف تین گیندوں پر 10رنز کردیاتاہم اگلی گیندپروہ کیچ ہوگئے۔انہوں نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مددسے 54رنز بنائے۔جس کے بعد اگلی گیندپر حسن علی بھی روی بوپارہ کے ہاتھوں ہوئے توپشاورزلمی کی اننگز19.5اوورزمیں165رنزپر سمٹ گئی۔

کراچی کنگزکی جانب سے سہیل خان اور عثمان شنواری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اُسامہ میر دواور عمادوسیم اور شعیب ملک ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شاہد آفریدی کے 100+ عالمی وقومی ریکارڈز

پاکستان کرکٹ میں دو ہی کھلاڑی ایسے رہے ہیں جنہیں اپنی کارکردگی سے قطع نظر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے