Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کامران اکمل کی ٹیم میں فوری واپسی کا امکان ختم

کامران اکمل کی ٹیم میں فوری واپسی کا امکان ختم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اورسرفرازاحمد کی وطن واپسی کے بعداُن کے متبادل کے طورپر کامران اکمل کی ون ڈے ٹیم میں فوری واپسی کا امکان ختم ہوگیاہے۔

پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے واضح کیاہے کہ ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کی شکل میں پہلے ہی اسپیشلسٹ وکٹ کیپر موجود ہے لہٰذا اس بارے میں زیادہ پریشانی والی بات نہیں لیکن اگر اس کے باوجود ٹیم منیجمنٹ درخواست کرتی ہے تو پھر کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتاہے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے کے بعد ٹیم میں واپسی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں ،اُن کی ٹیم میں واپسی کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں حائل ہورہی ہیں۔ امکان تھا کہ والدہ کی بیماری کے سبب وطن واپس لوٹنے والے سرفرازاحمد کی جگہ اُنہیں آسٹریلیا بھیجا جائے گا مگر اس اب کا فوری امکان ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلیامیں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے بھی سلیکشن کمیٹی کو ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔بظاہر یہی دکھائی دیتاہے کہ ٹیم منیجمنٹ پہلے دو ون ڈے میچوں میں محمد رضوان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ہی کامران اکمل کو طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹیم میں بڑی تبدیلیاں درکار،فی الحال کسی کا نام نہیں لیتا: انضمام الحق

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے