Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کامران اکمل کودورۂ آسٹریلیامیں موقع دینے پر غور

کامران اکمل کودورۂ آسٹریلیامیں موقع دینے پر غور

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی 15دسمبر سے اپنے دورۂ آسٹریلیاکاباقاعدہ آغازکرے گی جس کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج (پیر)متوقع ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ سلیکشن کمیٹی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ اسکوررکامران اکمل اوربنگلہ پریمیئرلیگ سے واپس طلب کئے جانے والے محمد اصغر کو دورۂ آسٹریلیامیں موقع دینے کا فیصلہ کیاگیاہے تاہم ابھی اس کیلئے کپتان مصباح الحق سے سلیکٹرزکی مشاورت ہونا باقی ہے۔

اتوارکوپی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹرانضمام الحق کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ارکان توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدرشریک ہوئے۔جس میں اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کی گئی اورکپتان مصباح الحق سے مشاورت کے بعد آج انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کرکے ٹیم کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل بطور وکٹ کیپرپاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز ہیںجو دونوں فارمیٹس کیلئے بطور وکٹ کیپر پاکستان کیلئے پہلی سنچریاں اسکورکرچکے ہیں اور اُنہیں یکے بعددیگرے دو سنچریاں اسکورکرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

+50 اوپننگ شراکتیں،پاکستان ٹیم سب سے آگے نکل گئی

ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 85 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے