Clicky

ہوم / اہم موضوعات / سرفرازکی وطن واپسی،کامران اکمل کو آسٹریلیابھیجے پر غور

سرفرازکی وطن واپسی،کامران اکمل کو آسٹریلیابھیجے پر غور

والدہ کے انتقال کے بعد آسڑیلیا سے واپس پاکستان آنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ریگولروکٹ کیپر اورنائب کپتان سرفرازاحمد بھی والدہ کی شدیدعلالت کے سبب وطن واپس لوٹ رہے ہیں ۔وکٹ کیپر کی والدہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔طبیعت شدید بگڑنے کے سبب سرفرازاحمد اگلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سرفرازاحمد کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجنے پر غورکررہی ہے تاہم اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی شکل میں پہلے ہی ایک وکٹ کیپر ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

انضمام اور سرفرازاحمد، سینئرزکو کنٹرول کرنے میں کامیاب

پاکستان ٹیم میں ماضی قریب میں کپتانوں کے خلاف سینئرزکرکٹرزکی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے