Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / احمدشہزاد اور کامران کو موقع ملنے کا امکان

احمدشہزاد اور کامران کو موقع ملنے کا امکان

پی ایس ایل میں کامران اکمل اور احمد شہزاد کی شاندار کارکردگی نے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اب دونوں اوپنرز کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی پلیئرز کا 25 رکنی کیمپ جو10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا،میں طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے ہی روز فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے  پاکستان ٹیم کے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کو گھر بھیج دیا گیا تھا اور اب ان کیخلاف جارج شیٹ جاری کی گئی ہے اور تین رکنی کمیشن بنادیا گیا ہے ۔شرجیل خان کی غیرموجودگی میں کامران اکمل کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے چیئرمین بورڈ کو منتخب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی ہے۔ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل، احمد شہزاد کو بھی کیمپ میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ سلیکٹرز فخر زمان، شاداب خان، آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، حسان خان اور عثمان خان شنواری کے ناموں پر بھی غور کررہے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کامران اکمل اوراحمدشہزاد کیلئے مزید’’مواقعوں‘‘کی راہ ہموار

حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی ون ڈے سیریزمیں ایک ایک قابل ذکراننگزکھیل کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے