Clicky

ہوم / اہم موضوعات / 2015ء میں آخری ون ڈے کھیلنے والے جنید خان کی واپسی

2015ء میں آخری ون ڈے کھیلنے والے جنید خان کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے والدہ کے انتقال کے سبب گھر کوواپس لوٹنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میںشامل کرلیاہے۔

23اپریل 2011ء کو ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد صرف 52 ون ڈے میچز کھیل پانے والے جنیدخان نے جون 2015ء کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ہے تاہم حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کے سبب اُن کی واپسی کا امکان روشن ہوگیاتھا مگر سلیکٹرزنے فاسٹ بولر محمد عرفان کو ترجیح دی۔

60ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے 34سالہ محمد عرفان بھی انگلینڈکے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد اس فارمیٹ سے آئوٹ تھے جنہیں کم بیک میچ میں انجری کے سبب باہر بیٹھنا پڑاتھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پہلی سزامحمد عرفان کو مل گئی ہے جن پر ایک سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے