Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / 19ماہ،16دن بعد جنید خان کی واپسی

19ماہ،16دن بعد جنید خان کی واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان 19ماہ اور 16دن بعد ون ڈے کرکٹ میں کم بیک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

27سالہ فاسٹ بولر کومحمد عرفان کے متبادل کے طورپر دورۂ آسٹریلیاکیلئے پاکستانی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا ، جس کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں اُن پر وہا ب ریاض کو ترجیح دی گئی۔

ملبور ن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان کی تبدیلی کیساتھ ساتھ وہاب ریاض باہربیٹھے تو جنید خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیاجس میں وہ چھ اوورزکے پہلے اسپیل میں دونوں اوپنرزڈیوڈوارنراورعثمان خواجہ کو میدان بدر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ریویونہ لینے کے سبب بھی وہ ایک وکٹ سے محروم رہے۔

اس سے قبل جنید خان نے آخری بار31مئی 2015ء کو زمبابوے کے خلاف لاہورکے مقام پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ آج کے میچ سے قبل جنید خان 52ون ڈے میچوں میں 4/12کی کارکردگی سمیت 78وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

اظہرعلی پرایک میچ کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی پر ایڈیلیڈمیں آسٹریلیاکے خلاف کھیلے گئے آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے