Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / جوش ہیزل ووڈ کی کھوئی ہوئی اُنگلی کا معمہ حل ہوگیا

جوش ہیزل ووڈ کی کھوئی ہوئی اُنگلی کا معمہ حل ہوگیا

پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں اپیل کرتے آسٹریلوی بولر کی تصویر نے دنیا کو حیران کردیا تھا۔

سڈنی کے ٹیسٹ کے آخری روز جوش ہیزل ووڈ نے پاکستان کے اظہرعلی کے خلاف اپیل کی تو ان کی اس لمحے کی تصویر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل فیس بک اکائونٹ پرشیئر کی جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ ورطہ حیرت میں گم ہوگئے کیونکہ ہیزل ووڈ کے سیدھے ہاتھ کی اُنگلی ہی نہیں تھی۔ ان کے ہاتھ پر صرف تین اُنگلیاں اور ایک انگوٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر ’گیٹی امیجز‘ کے میٹ کنگ نے کھینچی تھی۔finger-pics

شائقین حیران تھے کہ کیا 26 ٹیسٹ اور 29 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر’رنگ‘ فنگر کے بغیر ہی بولنگ کرتے ہیں؟ کیا وہ کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ایک انگلی کم ہے؟ یا پھر یہ فوٹوشاپ کا کمال ہے جس میں ایک انگلی غائب کردی گئی؟

اب معلوم ہوا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ سب کچھ کیمرے کی انتہائی تیزی سے کام کرنے والے لینس کا کمال ہے جس کی وجہ سے ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کا پہلے پہل خود فوٹوگرافر میٹ کنگ نے بھی نوٹس نہیں لیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ مجھے خود بھی اس وقت تک علم نہیں ہوسکا جب تک میں نے فیس بک پر تصویر کو دیکھ نہیں لیا، پہلے تو میں نے سوچا کہ کیا یہ واقعی میرا فوٹو ہے، میں نے اپنی فائل چیک کی تو معلوم ہوا کہ اس میں بھی ایک انگلی نہیں ہے،اس میں کوئی فوٹوشاپ کا کمال نہیں تھا‘‘۔

میٹ کنگ نے بتایا کہ ’’ میں نے پھر بولر کی جانب سے وکٹ کی اپیل کے وقت ’ملٹی پل فریمز‘ کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ایک ہی لمحہ میں مسلسل تصاویر بننے کی وجہ سے ایک انگلی چھوٹی انگلی کی اوٹ میں ایسے چھپی کہ دکھائی ہی نہیں دیا کہ وہاں پر کوئی اور اُنگلی بھی ہے‘‘۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملٹی پل فریمز میں کس انداز سے تصاویر آئیں جس سے ہیزل ووڈ کی ایک انگلی جڑ سے ہی غائب ہوگئی۔

واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈکی اُنگلیوں کے معمے نے سوشل  میڈیا پر شائقین کونئی بحث کا موقع فراہم کردیاتھا جس پر ہر کوئی اپنے طورپر کمنٹس دے رہاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے