Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / پاکستان کی اہم آسٹریلوی بولر سے جان چھوٹ گئی
Josh Hazlewood
Josh Hazlewood

پاکستان کی اہم آسٹریلوی بولر سے جان چھوٹ گئی

پہلے ون ڈے کے لئے میزبان ٹیم نے اپنے ایک اہم فاسٹ بولر کو آرام دے دیا

پاکستان کے خلاف جمعے کو شیڈول پہلے ون ڈے میچ میں جوش ہیزل وڈ شریک نہیں ہوں گے، انہیں ٹیسٹ سیریز میں مسلسل بولنگ کی وجہ سے ایک ون ڈے میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں آسٹریلوی ہوم سیزن کے دوران ہیزل ووڈ نے تمام 6 ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 300.1 اوورز کئے ہیں جبکہ مچل اسٹارک نے اس عرصے کے دوران 292.2 اوورز کئے ہیں۔

کوچ ڈیرن لی مین کا کہنا ہے کہ ’’ ہیزلے ووڈ کو کوئی انجری لاحق نہیں ہے، وہ ان گرمیوں میں کام کا بہت زیادہ بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے رہے، اس لئے انہیں ایک میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

azhar-ali

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے