Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / جب میاندادنے پہلی ہی سیریزمیں نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ قائم کردیا

جب میاندادنے پہلی ہی سیریزمیں نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم 1976ء میں پاکستان کے ٹور پر آئی تو جاویدمیاندادنے کیرئیرکی پہلی ہی ٹیسٹ سیریزمیں 500رنزبناکر کیویزکے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے جبکہ وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ایک سیریزمیں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسپورٹس لنک کے تازہ ایڈیشن (26 فروری تا 4 مارچ 2017ء) کا سرورق

اس سیریزمیں یہ جاویدمیانداد نے حیران کن کارکردگی دکھائی۔ لاہورمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم 55کے مجموعی اسکورتک اپنی چار ٹاپ وکٹیں گنوابیٹھی۔اس موقع پر جاوید میانداد اور آصف اقبال نے پانچویں وکٹ پر 281رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

یہ نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ پر قائم ہونے والی نہ صرف اولین ڈبل سنچری بلکہ پہلی سنچری شراکت بھی تھی۔اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی جوڑی اس وکٹ پر کیویزکے خلاف70 رنز سے بڑی شراکت قائم نہیں کرسکی تھی۔

علاوہ ازیں یہ اُس وقت کسی بھی ٹیم کے خلاف پانچویں وکٹ پر اولین پاکستانی ڈبل سنچری شراکت بھی تھی جبکہ یہ آج بھی پانچویں نمبر پرپاکستان کی جانب سے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے۔

اس شراکت کی اہمیت کا اندازہ یہاں سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ یہ اُس وقت ٹیسٹ ہسٹری میں ڈان بریڈ مین اورسڈنی برنس کے درمیان 1946 ء میں انگلینڈ کے خلاف قائم ہونے والی 405رنزکی شراکت کے بعد پانچویں وکٹ پر دوسری بڑی شراکت بھی تھی۔

یہ پیراگراف ’اسپورٹس لنک‘ میگزین کے تازہ ایڈیشن (26فروری تا4مارچ 2017ء) کے سلسلے ’’ تاریخِ کرکٹ پاکستان‘‘ کی 23ویں قسط سے لیا گیاہے۔اس سلسلے میں پاکستانی تاریخ کی سیریزبہ سیریز کارکردگی، اُس کے بنتے ٹوٹتے ریکارڈزاور پلیئرزکی رینکنگ کے اُتارچڑھائوپیش کئے جارہے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

8 سالوں بعد پہلا بھارت- آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان رانچی میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے