Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ریکارڈز-اعدادوشمار / جیمز اینڈرسن نے1906ء کی تاریخ دُہرادی

جیمز اینڈرسن نے1906ء کی تاریخ دُہرادی

انگلینڈکے جیمز اینڈرسن کو وشاکاپٹنم ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں پہلی گیندپروکٹ گنواکر’’کنگ پیئر‘‘کی ہزیمت سہنا پڑی۔ یہ 1906ء کے بعد پہلا موقع ہے جب انگلینڈکے کسی بلے بازکو ’’کنگ پیئر‘‘کی خفت اُٹھاناپڑی۔اس سے قبل 1906ء میں ایرنی ہائزکو جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں اننگزمیں پہلی پہلی گیندپر وکٹ گنواناپڑی تھی۔

وشاکاپٹنم ٹیسٹ کے مزید اعدادوشمار:

بھارت نے وشاکاپٹنم کے مقام پر انگلینڈکو246رنزسے ہراکر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ایک ،صفر کی برتری حاصل کی جو اُن کی مارجن کے اعتبار سے انگلینڈکے خلاف دوسری بڑی فتح ہے۔اُن کی انگلش سائیڈکے خلاف سب سے بڑی فتح 279رنزپر مشتمل ہے جو انہوں نے 1986ء میں ہیڈنگلے کے مقام پر حاصل کی تھی۔

روی چندرن ایشوین نے وشاکاپٹنم میں نیوزی لینڈکی آخری اننگزکے دوران تین وکٹیں حاصل کرکے رواں سال اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد55کرلی ہے جو رواں سال کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔گزشتہ روزتک یہ اعزاز سری لنکاکے آف اسپنر رنگناہیراتھ کے نام تھاجس نے ایشوین کے مقابلے میں ایک کم ٹیسٹ کھیل کر54وکٹیں حاصل کی ہیں۔

most-wickets-in-2016

وشاکاپٹنم ٹیسٹ کے دوران انگلینڈکے بلے باز 10بار ایل بی ڈبلیوہوئے جو اُن کی تاریخ میں کسی ایک میں ایل بی ڈبلیوز کی سب سے بڑی تعدادہے۔اس سے قبل ایک میچ میں اُن کے زیادہ سے زیادہ9بلے باز ایل بی ڈبلیوہوئے تھے جن میں ایک بار1984ء میں ویسٹ انڈیز اور2012ء میں دبئی کے مقام پر پاکستان کے خلاف اُنہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے