Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / ’’یہ کپتانی بارے فیصلہ کرنے کا درست وقت نہیں‘‘

’’یہ کپتانی بارے فیصلہ کرنے کا درست وقت نہیں‘‘

بھارت کے خلاف صفر،چارکی بدترین شکست کے بعد انگلش کپتان الیسٹرکک کی کپتانی پر اُنگلیاں اُٹھنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ خودوہ بھی اس حوالے سے دبائو محسوس کررہے ہیں۔

بھارت کے خلاف آخری چنائی ٹیسٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیسٹرکک نے کہاکہ یہ کپتانی جیسے اہم ایشوکے بارے میںفیصلہ کرنے کا درست وقت نہیں ہے۔اُن کا کہناتھاکہ

’’میں ابھی واپس(انگلینڈ) جارہاہوں اور وہاں جاکرکچھ سوچوں گا ۔میرے خیال میں یہ کپتانی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کا درست وقت نہیں ہے۔اس وقت مجھے پہلے کرسمس کو انجوائے کرنے کی ضرور ت ہے جتنا میں کرسکتاہوں۔جس کے بعد اسٹراس کے ساتھ بیٹھ کر پلان ڈسکس کروں گا اور دیکھیں گے کہ انگلینڈ کیلئے کیا چیز اچھی رہے گی‘‘

انگلش کپتان الیسٹرکک کا کہناہے کہ وہ اگلی ٹیسٹ سیریز سات ماہ دُور ہونے کے سبب اُنہیں کپتانی کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے
انگلش کپتان الیسٹرکک کا کہناہے کہ وہ اگلی ٹیسٹ سیریز سات ماہ دُور ہونے کے سبب اُنہیں کپتانی کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے

’’میں دیکھوں گا کہ کیا میں انگلینڈکی ٹیم کو آگے لے جانے کیلئے درست بندہ ہوں یانہیں؟اس بارے میں یہ اہم فیصلہ وقت کرنے کا درست وقت نہیں ہے کیونکہ جب آپ کا مورال گراہوتا ہے تو بیوقوفانہ ہی فیصلے ہوتے ہیں‘‘

’’جب اگلے سات ماہ میں ہمارا کوئی ٹیسٹ میچ ہی شیڈول نہیں ہے تو اس وقت عجلت میں کوئی فیصلہ کربیٹھنا بیوقوفی ہی ہوگی۔ اگر آپ کو اگلے تین ہفتوں میں کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہوتی تو پھر فیصلہ کرنے میں جلدی کرنے کی ضرورت تھی‘‘۔

دورۂ بھارت کے بارے میں الیسٹرکک کاکہناتھا کہ

’’یہ ایک مشکل ٹورتھاجب آپ اسپرٹ کھودیتے ہوتوپھر بہت مشکل ہوجاتی ہے ۔اس صورتحال میں آپ کو تنہائی میں وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس جیت کا بھارت کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے۔چنائی ٹیسٹ کے آخری روزہمارا کھیل یا مہارت اتنی اچھی نہیں تھی کہ گرتی وکٹوں کا سلسلہ روک سکیں‘‘

’’ بھارت کے ٹورمیں ہمارے ساتھ سب خراب ہی نہیں ہوا،کچھ لمحات بھی آئے مگرہم زیادہ دیر تک بھارتی ٹیم پر اپنا دبائو برقرار نہ رکھ سکے۔سب سے اچھی بات یہ تھی کہ اتنی شکستوں کے باوجود ہمارے کھلاڑی متحد رہے حالانکہ اس صورتحال میں کھلاڑی اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں‘‘

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے