Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / رفعت اللہ مہمند متبادل کے طورپراسلام آبادیونائیٹڈ میں شامل

رفعت اللہ مہمند متبادل کے طورپراسلام آبادیونائیٹڈ میں شامل

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے چالیس سالہ رفعت اللہ مہمندکو متبادل پلیئرکے طورپر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالدلطیف کو تمام قسم کی کرکٹ سے معطل کردیا تھا۔پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے مطابق فرنچائزکے اعلیٰ آفیشل نے متبادل کے طورپر رفعت اللہ مہمندکا نام فائنل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ رفعت اللہ مہمندپاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں 2015ء میں اُس وقت کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم میں بھی شامل کرایاتھا۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل میں دو دن کے وقفے کے بعد اپنا اگلا میچ کل (بدھ کو)کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف کھیلے گی۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فائنل میں پہنچتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکودھچکا

پاکستان سپرلیگ کے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی کے خلاف ایک رن سے فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے