Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / مشکلات میں گھری اسلام آبادیونائیٹڈکواہم کامیابی مل گئی

مشکلات میں گھری اسلام آبادیونائیٹڈکواہم کامیابی مل گئی

دواہم کھلاڑیوں کی معطلی کے سبب مشکلات میں گھری اسلام آبادیونائیٹڈنے پی ایس ایل میں اپنے تیسرے میچ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے اوپنر اسدشفیق کے چار چوکوں کی مددسے بنائے گئے 45رنزکی بدولت مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر 148رنزبنائے۔محمد سمیع نے یکے بعد دیگرے دو بالز پر احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کو آئوٹ کرکے کوئٹہ کومشکلات سے دوچارکیا۔

بعدازاں کپتان سرفرازاحمد12رنزبناکرآئوٹ ہوئے تو محموداللہ نے 20 گیندوں پر ایک چھکے اور دوچوکوںکی مدد سے 29جبکہ تھیساراپریرانے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے ناقابل شکست27رنزبناکر اپنی ٹیم کامجموعہ بہتر بنانے میں اہم کردار اداکیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈکو 149رنزکامطلوبہ ہدف باآسانی49.1اوورزمیں عبورکرانے میں سب سے نمایاں کردار اوپنر سام بلنگزکاتھا جس نے آئوٹ ہوئے بغیر 50 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 78رنزکی عمدہ اننگزکھیلی۔کپتان مصباح الحق دو چوکوں کی مددسے10رنزبناسکے جبکہ شین واٹسن نے 27 گیندوں پر چارچوکوں اور دو چھکوں کی مددسے 36رنزبنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے محمدنوازنے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آبادیونائیٹڈکے سام بلنگزکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،کراچی تخت سے دوقدم دُور

بدھ کو کھیلے گئے پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے