Clicky

ہوم / ممالک / بھارت / آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان پٹھان ڈٹ گئے

آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان پٹھان ڈٹ گئے

آئی پی ایل 2017 ء کیلئے کسی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پربھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان کو شدید ٹھیس پہنچی ہے تاہم انہوں نے ہمت ہارنے کے بجائے ٹیم میں واپسی کیلئے ڈٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی پی ایل 2017ء کی نیلامی میں فروخت نہ ہونے کے اگلے روز عرفان پٹھان نے ایک جذباتی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’2010 میں کمر میں 5 فریکچرز کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ اب شاید تم کبھی دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکو گے اور تمہارے دیرینہ خواب شاید ادھورے رہیں گے

جس پر میں نے کہا کہ ہر طرح کا درد برداشت کرنے کی ہمت ہے لیکن اپنے ملک کیلیے کرکٹ نہ کھیل پانے کا دکھ نہیں سہہ سکتا۔ اس کے بعد سخت محنت کرتے ہوئے نہ صرف میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوا بلکہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہا۔

اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن کبھی ہار نہیں مانی۔ یہی میری خاصیت ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ اِس وقت بھی مجھے ایک چیلنج درپیش ہے اور میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ ایک بار پھر سرخرو ٹھہروں گا۔ اپنے مداحواں کا شکر گزار ہوں جو اب تک مجھے سپورٹ کر رہے ہیں‘‘

گجرات سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر آئی پی ایل کے کئی ایڈیشنز میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن 2017 کی نیلامی میں انہیں کسی ٹیم کی جانب سے منتخب نہیں کیا گیا۔

آئی پی ایل کی نیلامی میں 50 لاکھ کی بنیادی قیمت پر عرفان پٹھان کو منتخب کیا جا سکتا تھا لیکن ان کی پے در پے انجریز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں غیریقینی فارم کی وجہ سے فرنچائزز نے ان کے انتخاب سے گریز کیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارتی بورڈنے رمیزراجہ سے بدلہ لے لیا

پاکستان سپرلیگ کے سفیراورپینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیزراجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے