Clicky

ہوم / تازہ ترین / سری لنکن کرکٹرزآئی پی ایل میں کیوں نہیں؟ مرلی دھرن کی حیران کن وضاحت

سری لنکن کرکٹرزآئی پی ایل میں کیوں نہیں؟ مرلی دھرن کی حیران کن وضاحت

سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت جہاں دیگر مسائل سے دوچار ہے وہاں اب اُس پر اپنوں کی جانب سے بھی اُنگلیاں اُٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔

آئی پی ایل فرنچائزڈسن رائزرزحیدرآبادکے بولنگ کوچ اور سابق سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن نے کہاہے کہ ’’ موجودہ سری لنکن کرکٹر آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈکی طرح اتنے اہل نہیں کہ وہ آئی پی ایل کھیل سکیں۔ٹورنامنٹ میں صرف32پلیئرزکھیلنا ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک کے کھلاڑی اس میں فٹ نہیں آتے‘‘

مرلی دھرن کا مزید کہناتھا کہ مجھے یقین ہے کہ سری لنکاکے پاس کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن ابھی اُنہیں پالش ہونے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں مرلی دھرن نے کہاکہ جب آئی پی ایل فرنچائزڈ کو تجربہ کارورلڈکلاس کھلاڑی میسر ہیں تو وہ کیوں ناتجربہ کار سری لنکن پلیئرزکا انتخاب کریں؟

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان پٹھان ڈٹ گئے

آئی پی ایل 2017 ء کیلئے کسی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پربھارتی آل رائونڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے