Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بھارت / رواں سال 750 کرکٹرز نیلام ہوں گے

رواں سال 750 کرکٹرز نیلام ہوں گے

انڈین پریمیئر لیگ کے 2017 ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 20 اپریل کو بنگلور میں ہوگی۔

بورڈ اور عدالتی جنگ کی دھول اب چھٹا شروع ہوچکی جس سے آئی پی ایل پر چھائے غیریقینی کے بادل بھی ہٹنے لگے ہیں، منتظمین نے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لئے اب 20 فروری کی نئی تاریخ دے دی ہے، اس سے پہلے یہ نیلامی 4 فروری کو ہونا تھی مگر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

کھلاڑیوں کی جانب سے نیلامی کے لئے رجسٹریشن کرائے جانے کی تاریخ 3 فروری تھی جوکہ گزرچکی، اس ڈیڈ لائن تک دنیا بھر سے 750 کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی۔ حسب سابق اس بار بھی کوئی پاکستانی آئی پی ایل میں شامل نہیں ہوگا۔

ہر آئی پی ایل ٹیم زیادہ سے زیادہ 27 کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرسکتی جس میں سے 9 غیرملکی ہونے چاہئیں۔ ایونٹ کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا۔

یہ رواں کنٹریکٹس کا آخری سیزن ہے، اس کے بعد تمام کھلاڑیوں کے فرنچائزز سے کنٹریکٹس ختم ہوجائیں گے اور اگلے سیزن کے لئے نئے سرے سے میگا نیلامی ہوگی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارتی بورڈنے رمیزراجہ سے بدلہ لے لیا

پاکستان سپرلیگ کے سفیراورپینل کے اہم ترین کمنٹیٹر رمیزراجہ کی پی ایس ایل سے وابستگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے