Clicky

ہوم / اہم موضوعات / اظہر علی کی چھٹی پر انضمام الحق کا ’’خوشی‘‘کااظہار

اظہر علی کی چھٹی پر انضمام الحق کا ’’خوشی‘‘کااظہار

چیف سلیکٹرانضمام الحق پہلے ہی تینوں فارمیٹس کے لئے ایک ہی کپتان کے تقرر کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

انضمام الحق نے کچھ عرصہ قبل تجویز پیش کی تھی کہ تینوں فارمیٹس کا ایک ہی کپتان ہونا چاہئے، اس طرح انہوں نے اظہر علی اور مصباح الحق دونوں پر ہی عدم اعتماد ظاہر کردیا تھا تاہم اس وقت چیئرمین شہریار خان نے واضح کیا تھا کہ کپتان کا فیصلہ کرنا بورڈ کا استحقاق ہے۔

اب اظہر علی کو کپتانی سے ’مستعفی‘ کرانے کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سرفراز احمد کو سونپ دی گئی۔ اس فیصلے سے انضمام الحق کو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ ’’ میں قیادت کی تبدیلی کے فیصلے سے مطمئن ہوں، اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بہت زیادہ فائدہ ہوگا‘‘۔

وہ ون ڈے ٹیم کا انتخاب بھی نئے کپتان سرفراز احمد کے مشورے سے کریں گے۔ اس بارے میں انضمام کا کہنا ہے کہ ’’ پاکستان سپر لیگ کے بعد سرفراز احمد کے مشورے سے ہی ون ڈے ٹیم منتخب کی جائے گی، زیادہ بڑی تبدیلیاں نہیں کریں گے لیکن ان کو ٹیم میں لایا جائے گا جن کی ضرورت ہے‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

شہریار اور مکی آرتھر نے انضمام کو ’ناک آئوٹ‘ کردیا

شاید پاکستان کرکٹ کے دو بڑوںمیں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے بارے میں جاری ’’خفیہ‘‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے