Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / جڈیجا نے کالج گرل کی بائیک میں گاڑی ’ٹھوک‘ دی

جڈیجا نے کالج گرل کی بائیک میں گاڑی ’ٹھوک‘ دی

پریتی شرما سڑک پر گرنے سے زخمی ہوگئیں، بھارتی کرکٹر خود انہیں اُٹھاکر اسپتال لے گئے۔

بھارتی اسپننگ آل رائونڈر رویندرا جڈیجا ان دنوں ’چھٹیوں‘ پر ہیں، انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز سے ایشون کے ساتھ آرام دیا گیا ہے۔

جڈیجا فارغ وقت اپنی اہلیہ ریوا سولینکی کے ساتھ گزار رہے ہیں تاہم گزشتہ روز ان کی گاڑی کی ایک بائیک سے ٹکر ہوگئی۔

یہ واقعہ جام نگر میں پیش آیا۔ جڈیجا اپنی فور وہیل ڈرائیو پر جارہے تھے کہ سامنے ایک لڑکی بائیک پر سوار جارہی تھی جس سے ان کی گاڑی کی ٹکر ہوگئی۔ لڑکی ٹکر کے بعد نیچے گر گئی جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔

جڈیجا ان کو فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں پر اس لڑکی کی مرہم پٹی کی گئی، ان کی شناخت پریتی شرما کے نام سے ہوئی ہیے جوکہ جام نگر ودیا ساگر انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، انہیں بعد میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس تصادم میں اصل غلطی پریتی کی تھی یا جڈیجا اس کے ذمہ دار تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آ ندرے رسل کی دپیکا پڈوکون اور پریانکا میں دلچسپی

کرکٹ اور فلم نگری کاتعلق بہت پراناہے،اب اس میں مزید جدت آگئی ہے جبکہ کرکٹرزکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے