Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / بھارت بمقابلہ انگلینڈمیچ کاایک اور ’’ڈرامائی نتیجہ‘‘

بھارت بمقابلہ انگلینڈمیچ کاایک اور ’’ڈرامائی نتیجہ‘‘

بھارت اور انگلینڈکے درمیان ناگپورمیں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20میچ میں بھارتی ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابر کردی

انگلینڈنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاتو ویرات کوہلی نے بطور اوپنرکھیلنے کا فیصلہ کیاجو اس پوزیشن 15 گیندوں پر دوچوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 21رنزبناکر آئوٹ ہوگئے ۔بعدازاں سریش رائناسات اور یووراج سنگھ چار رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو بھارتی ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئیں۔

اس موقع پر ایک اینڈ سے ڈٹے اوپنر لوکیش راہول کی 47 گیندوں پر چھ چوکوں اور دوچھکوں سے مزین71رنزکی شاندار اننگزکے باوجود بھارتی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں8/144رنز سے بڑامجموعہ حاصل نہ کرسکی۔لوئرآرڈرمیں منیش پانڈے نے 30رنزکی نمایاں اننگزکھیلی جبکہ مہندراسنگھ دھونی صرف پانچ ہی رنز بناسکے۔

انگلینڈکی جانب سے کرس جارڈن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں اوراپنے کوٹے کے چار اوورزمیں صرف 22 رنز دئیے۔

145رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم حیران کن طورپر 139/6کے اسکورتک محدود رہی جو میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھی۔جوئی روٹ اور بین اسٹوکس کے 38،38رنزکی بدولت 18ویں اوورمیں16رنز بٹورنے والی انگلش ٹیم 19ویں اوورکے اختتام پر میچ جیتنے کیلئے فیورٹ تھی جسے آخری اوورمیں صرف8رنز درکار تھے۔

جوزبٹلر اورجوئی روٹ جیسے بلے بازوں کی کریزپر موجودگی میں آخری اوورمیں آٹھ رنزہرگز مشکل ہدف نہ تھا لیکن بمرا کے اس اوورزمیں انگلش ٹیم نے جوئی روٹ اور جوزبٹلر کی وکٹیں گنواکر صرف2ہی رنزبنائے۔ یہ صورتحال ایک بار میچ کو مشکوک بنارہی ہے۔یہ انگلینڈکے حالیہ دورۂ بھارت میں دوسرامیچ ہے جس کا خاتمہ انتہائی مشکوک اندازمیں ہواہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’بیٹ گرپ‘ بھی فکسنگ کیلئے استعمال ہونیکا انکشاف

فکسنگ اسکینڈل میں آئے روزنئے نئے انکشافات ہورہے ہیں اب بیٹ کی گرپ سے بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے