Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / انگلینڈنے بالآخر بھارت میں فتح کا منہ دیکھ لیا
تیسرے ون ڈے میں پہلی دو گیندوں کے بعد

انگلینڈنے بالآخر بھارت میں فتح کا منہ دیکھ لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارتی سرزمین پر بالاآخربھارت کے حالیہ دورے میں پہلی فتح کا منہ دیکھتے ہوئے سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پانچ رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم نے اوپنر جیسن روئے،جوہنے بیئرسٹوکی ففٹیوں کے بعد بین اسٹوکس کے چارچوکوں اور دو چھکوں سے مزین 39گیندوں پر ناقابل شکست57رنزکی بدولت مقررہ آٹھ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بناڈالے۔جس میں 19 گیندوں پر 34رنزبنانے والے کرس ووکس کا بھی کردار تھا۔

بھارتی بولرزمیں ہردیک پانڈیانے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ راویندراجدیجہ نے دو اور جسپریت بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارتی ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا جس کے دونوں اوپنرز چھٹے اوورمیں37کے مجموعی اسکورپر پویلین واپس لوٹ گئے۔بعدازاں ویرات کوہلی کے 55اور یووراج سنگھ کے 45رنزکی بدولت صورتحال کنٹرول میں آئی تو بین اسٹوکس اور پلنکٹ نے انہیں بھی پویلین واپس بھیج دیا۔

بعدازاں کیدرجادھونے 90 اور آل رائونڈر ہردیک پانڈیانے 56رنزکی جارحانہ اننگزکھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تر پہنچایا مگر اُن کی یہ کاوش بھارت کو پانچ رنزکی شکست سے نہ بچاسکی۔بھارتی ٹیم 322رنزکے ہدف کے تعاقب میں مقررہ پچاس اوورزمیں9 وکٹوں کے نقصان پر 316رنزبناسکی۔

انگلینڈکی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں اورآل رائونڈکارکردگی پر اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیاگیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے