Clicky

ہوم / ممالک / بھارت / پہلا ٹوئنٹی 20: کانپور کی پچ کو ’گنجا‘ کردیا گیا

پہلا ٹوئنٹی 20: کانپور کی پچ کو ’گنجا‘ کردیا گیا

گرین پارک میں جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹوئنٹی 20 میں بولرز کو مشقت کرنا پڑے گی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات سے کانپور کے گرین پارک میں ہورہا ہے۔ یہ وہی وینیو ہے جہاں پر بھارت نے اپنا 500 واں ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

تب اس وکٹ میں بیٹسمینوں کے ساتھ بولرز کو بھی کافی مدد ملی اور اسے ایک بہتر ٹیسٹ وکٹ قرار دیا گیا تھا مگراس بار معاملہ بالکل مختلف ہوگا۔

کنڈیشنز کو بیٹسمینوں کے حق میں کرنے کے لئے گرین پارک کی وکٹ پر سے گھاس مکمل طور پر کتر کر ایک طرح سے اسے گنجا کردیا گیا ہے، میچ کا آغاز بھی معمول سے تھوڑا قبل ہوگا تاکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو اوس کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔ یہاں پر توقع کی جارہی ہے کہ 200 سے زائد کا ہدف بھی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

چیف کیوریٹر شیو کمار کہتے ہیں کہ ’’ دونوں ہی ٹیمیں سیریز کا کامیابی سے آغاز کرنا چاہتی ہیں، اس لئے ہم نے بھی ایسی پچ تیار کردی ہے جہاں پر بیٹسمینوں کو زیادہ ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، شائقین چھکے اور چوکے دیکھنا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہاں پر سلوبولرز بھی بہرحال اپنی موجودگی کا احساس دلاسکتے ہیں‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

انگلینڈنے بالآخر بھارت میں فتح کا منہ دیکھ لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارتی سرزمین پر بالاآخربھارت کے حالیہ دورے میں پہلی فتح کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے